پروٹوکول کی گاڑیاں سیکورٹی کیلئے تھیں، جام کمال کو سلیم صحافی کو جواب
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ میرے بیٹے کے قافلے میں لسبیلہ کے 30سے زائد معتبرین شامل تھیں جو دعوت اور تعزیت کیلئے جارہے تھے قافلے میں صرف دوموبائل سیکورٹی کیلئے تھے اگر سیکورٹی کے معاملات نہ ہوتے تو یہ دو موبائل بھی نہ ہوتے۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ دنوں لسبیلہ میں بیٹے کے قافلے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سینئر صحافی سلیم صافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ جو بھی گاڑیاں دیکھ رہے ہیں ان میں پولیس کی 4 گاڑیاں ہیں جس میں سے صرف 2 موبائل اس کے پاس تھے اور باقی 2 موبائل مذکورہ علاقے کے تھے جہاں پروگرام تھامیرا بیٹا، بھتیجا اور لسبیلہ کے بہت سے قابل ذکر لوگ تعزیت اور ایک دعوت پر دوریجی اور لوہی گئے۔انہوں نے کہاکہ باقی گاڑیاں اسکواڈ یا موبائل نہیں ہیں بلکہ لسبیلہ علاقے کے 30سے زائد معتبر ین ہیں جو اس دعوت اور تعزیت پر جارہے تھے اور اپنی گاڑیوں میں،انہوں نے کہاکہ اگر سکیورٹی کے معاملات نہ ہوتے تو انشا اللہ یہ 2موبائل بھی نہ ہوتے ورنہ باپ اور بڑے میاں سے آپ خوب واقف ہیں۔


