اپوزیشن جماعتوں نے کل بلوچستان بھر میں مکمل پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی

کوئٹہ (کوئٹہ اسٹاف رپورٹر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہکل بروز جمعرات اپوزیشن جماعتوں کے کال پر مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوگا اور 18جون کو بلوچستان اسمبلی کا مکمل گھیراؤ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو انتخاب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثنا بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے جمعیت علماء اسلام پشتونخوا میپ، بلوچستان نیشنل پارٹی اور آزاد امیدوار کی جانب سے 17جون بروز جمعرات بلوچستان بھر میں مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوگی جس کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں عوام جمعرات کو سفر سے گریز کریں، ثناء بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 18جون کو بلوچستان اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے تاکہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے بجٹ پیش نہ ہو سکے، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکمران جماعت 2018میں ان کے ہارے ہوئے امیدواروں کو اربوں روپے ترقیاتی فنڈز اس لیے جاری کیے جاتے ہیں تاکہ 2030کے انتخابات میں انہیں جتوایا جا سکیں،اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بار بار اسمبلی اجلاس میں حکومت کی توجہ اس ناروا اقدام کی طرف مبزول کراوئی گی لیکن موجودہ سلیکٹڈ حکومت گزشتہ تین برسوں سے اپنی روش پر قائم ہے جس پر ہم نے مجبورا احتجاج کا راستہ اپنایا ہے۔ یہ احتجاج ہمارے زات کیلئے نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام کیلئے ہے کیونکہ ہمیں بھی 2018کے انتخابات میں عوام نے ووٹ دے کر کامیاب کرایا تھا لیکن گزشتہ تین برسوں سے ہمارے حلقوں کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے جس پر ہم نے احتجاج کا راستہ اپنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں