افغانستان سے غیر ملکی انخلاء،مہاجرین پاکستان آسکتے ہیں،اقوام متحدہ

کوئٹہ: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے صوبائی سربراہ اروین پولیکر(ERVIN POLICAR) نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 1کروڑ 40لاکھ ہے جن میں سے 3لاکھ 33ہزار سے زائد بلوچستان میں آباد ہیں، صوبے کے 10مہاجرین بستیوں میں 48ہزار700جبکہ کوئٹہ میں 1لاکھ 83ہزار سے زائد افرا د مقیم ہیں، افغانستان میں بیرونی افواج کی واپسی کے عمل کے بعد لوگوں کی ہجرت خارج ازامکان نہیں ہے پاکستان میں نئے مہاجرین کی آمد کا فیصلہ حکومت پاکستان کریگی عالمی یوم مہاجرین کو پالیسی سازی میں مہاجرین کی شمولیت کے طور پر منایا جائیگا، یہ بات انہوں نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اروین پولیکر(ERVIN POLICAR) نے کہا کہ پاکستان دنیا میں مہاجرین کو پناہ دینے والا سب سے بڑا ملک ہے جس طرح پاکستان نے مہاجرین کی مہمان نواز ی کی ہے وہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت پروف آف رجسٹریشن کے حامل مہاجرین کی تعداد 1کروڑ 40لاکھ ہے جن میں سے 3لاکھ 33 ہزار 122بلوچستان میں آباد ہیں جن میں سے 1لاکھ 83ہزار 379کوئٹہ، 95ہزار 43دیہی علاقوں جبکہ 48ہزار 700مہاجرین کے لئے قائم 10بستیوں میں آباد ہیں انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں مہاجرین کو تعلیم، صحت کی سہولیات تک رسائی دی گئی ہے جو کہ خوش آئند ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں