ضیاء لانگو سے قلات کے عمائدین و پارٹی کارکنان کی ملاقات

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے قلات کے معززین علاقہ، عمائدین،پارٹی کارکنوں اور عوام نے ملاقات کی وزیر داخلہ نے فرداً فرداً جا کر ”حال احوال“ کیا۔وزیر داخلہ نے عوام کے مسائل سنیں اور درخواستیں وصول کیں اورموقع پر ہی مسائل کے حل کیلئے احکامات دیئے۔ لوگوں نے  قلات میں گزشتہ سالوں اربوں روپے کے منصوبے مکمل کرانے اورنئے منصوبوں کے پی ایس ڈی پی میں شمولیت پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے قلات سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پسماندہ علاقوں میں سڑکیں بھی بنیں گی، ڈیم، ہسپتال اور سکول بھی بنائیں گے۔ قلات  اور خالق آباد کے قبائلی علاقوں میں متعدد منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ جن نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے انہیں بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ترقیاتی منصوبے پسماندہ علاقوں کے عوام کا حق ہے۔قلات میں غریب عوام کا وکیل ہوں اورمیرا دل قلات اور تمام پسماندہ شہروں کے ساتھ ہے۔ماضی میں قلات ہی نہیں پورے بلوچستان کو ترقی سے محروم رکھا گیا۔ ہمیشہ میرٹ پر کام کیاہے۔کسی سے زیادتی نہیں کی اور نہ کرنے دیں گے۔اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی تو میں حساب دینے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قلات ٹو خاران روڈ جو کہ 145 کلومیٹر ہے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں شامل کر لیا گیا ہے اور قلات سٹی میں اب تک گزشتہ تین سالوں میں 30 سے زیادہ ٹیوب ویل لگائے جا چکے ہیں۔  وزیر داخلہ نے مذید کہا کہ علاقے کے لوگوں کی تجاویز کو پوری اہمیت دی جائے گی اور قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد ہوگا۔انہوں نے کہاکہ صرف عوام کی خدمت کیلئے آیا ہوں اور عوامی خدمت کے مشن کو عبادت سمجھ کر مزید آگے بڑھاؤں گا-ہم کام کر رہے ہیں وفد کے سربراہ  نے وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کے نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ خوش آئند ہے۔ مسائل کے حل کیلئے آپ کی ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں۔ آپ حقیقی معنوں میں عوامی وزیر داخلہ ہیں۔وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے والوں میں وڈیرہ سہراب خان لہڑی،میر دھنی بخش لہڑی،قاضی فیض محمد لہڑی،ٹکری میران بخش لہڑی،حاجی عبدالرحیم لہڑی،محب لہڑی،ثناء اللہ لہڑی، ڈاکٹر امداد علی لہڑی،حاجی شاہنواز لہڑی،حاجی عبدالرشید لہڑی، میر شاہنواز علی لہڑی،عبدالرشید لہڑی،مہراللہ لہڑی،احمد خان لہڑی اوروڈیرہ سہراب خان لہڑی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں