نصیرآباد پولیس کو بھی موبائل پولیس سٹیشن بس فراہم کر دی گئی

ڈیرہ مراد جمالی: ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس محمد طاہر رائے نصیرآباد پولیس کو بھی موبائل پولیس سٹیشن بس فراہم کردی گزشتہ روزپولیس لائن ڈیرہ مرادجمالی میں موبائل بس کا دورہ کیا ان بس میں جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے لوگوں کو ابتدائی ڈرائیونگ لائسنس اور بین الاقوامی لائسنس بنا کر دیے جائیں گے جبکہ یہاں سے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بھی ممکن ہوگی۔ اس کے علاوہ کرائے داروں کے اندارج، گمشدگی کی اطلاع کی رپورٹ اور کیریکٹر سرٹیفکیٹ سمیت پولیس کے تصدیقی سرٹیفکیٹ کا اجرا بھی یہیں سے کیا جائے گا، جس کے لیے پہلے پولیس سٹیشن جانا ہوتا تھا نے اس منصوبے کو بلوچستان پولیس کی تاریخ میں اہم پیش رفت ہے ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ملک عبدالغفارسیلاچی،ایم ٹی او انسپکٹر عبدالحمید ابڑو، پولیس لائن آفیسرمحمد شریف ابڑو تھے ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ نے کہاکہ محکمہ پولیس میں نت نئی تبدیلیاں وقوع پذیر کی جارہی ہے تاکہ نظام میں وقت کے مطابق تبدیلی لائی جاسکیں اور ان کے عوام اورپولیس ملازمین استعفادہ حاصل کرسکیں ہمارا مقصد عوام کے ہر لحاظ سے فائدہ پہنچانا ہے جس کیلئے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑرہے ہیں آنے والے دورمیں مزید نئی سہولیات بھی متعارف کروائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں