468 ارب کے بجٹ کے باوجود سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی: حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی آدھی سے زیادہ قیادت سندھ کو لوٹنے اور تباہ کرنے کے الزام میں نیب کی عدالتوں میں ہے، 468 ارب کے بجٹ کے باوجود سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا، پکے کے ڈاکوؤں کو ختم کئے بغیر کچے کے ڈاکووں کو روکا نہیں جاسکتا۔

قبل ازیں کراچی کی مقامی عدالت نے ملیر میں تجاوزات آپریشن کیخلاف ایم نائن موٹروے بلاک کرنے اور کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر گواہ کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کے روبرو مقدمے کا گواہ پیش نہیں ہوسکا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو ہر صورت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں