بلوچستان بجٹ مثالی اور عوام کی امنگوں کا آئینہ دار ہے، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے صوبہ کو مشکل حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے جام کمال حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجودجو صوبائی بجٹ برائے مالی سال2021-22 پیش کیا وہ متوازن اور عوام دوست ہے یہ بجٹ حقیقی معنوں میں بلوچستان کے عوام کی امنگوں کا آئینہ دار ہے اور پیش کردہ بجٹ بلوچستان کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا جو کہ تمام بلوچستان کی نمائندگی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی صوبہ کو بحرانوں سے نکالنے کا حل جام کمال حکومت کے پاس ہے اور وہ اپنا پانچواں بجٹ بھی پیش کرے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان بجٹ انتہائی متوازن اور عوام دوست ہے جو کہ بلوچستان کے عوام کے لئے ترقی کی نئی راہیں کھولے گااور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان کے ہر ضلع میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے رکھے گئے ہیں جس سے بلوچستان ترقی کے سفر میں دیگر صوبوں کے برابر آجائے گا اور صوبے میں سماجی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا جس کا کریڈٹ جام کمال حکومت کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بلوچستان کے لئے اس سے اچھا بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا تھاسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ جام حکومت نے بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور حکومت سنبھالتے ہی صوبہ کو معاشی اور اقتصادی بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا اور بہتر اقتصادی معاشی پالیسیوں سے بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیوں کے لئے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے نئے باب کھولے اور صوبہ کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی کے نئے دور میں داخل کر دیا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ بلوچستان حکومت اسی طرح بلوچستان اور اس کے عوام کی خدمت اور اس کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں رہے گی اور بہت جلد بلوچستان کو ہر شعبے میں دیگر صوبوں کے برابرلا کھڑا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں