اپنے قائدین کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ہیں، بی اے پی

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی،وزیرداخلہ میرضیااللہ لانگو،وزیرخزانہ ظہوربلیدی اور بلوچستان حکومت کو عوام دوست اور بہترین بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں بجٹ میں خالق آبادوقلات سمیت بلوچستان کے لیے اسکیمات شامل کیے گئے ہیں ہمارے قائد وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی پر حملہ کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اپنے قائدین کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ہیں اپوزیشن اراکین نے اسمبلی کے باہر رکھے گملے اور شیشے توڑ کر یہ ثابت کیا کہ اپوزیشن اراکین اپنی زاتی و گروہی مفادات کے لئے کوئی بھی غیر سیاسی حرکت کرنے سے گریز نہیں کریں گے اپوزیشن کی جانب سے توڑ پھوڑ اور غیر پارلیمانی طریقہ اپنا کر خود کو غیر سنجیدہ اور غیر سیاسی ثابت کردیے ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئررہنماوں میرمنظور لانگو، میرعبدالمالک لانگو،ماماخان محمدنیچاری،کامریڈظہورلانگو،انجینئرریاض لانگو،مہردل بلوچ،صدر حاجی یوسف لانگو،عبدالغفارشاہوانی،جنرل سیکرٹری عنایت اللہ بابر،ذوالفقارعلی نیچاری،کامریڈعلی اکبرلانگو،بابوجمعہ خان نیچاری،قدرت زیب لانگو،محمدعلی لانگو،محمددین لانگو،علی خان لہڑی،مقبول نیچاری،قاری باسط لانگو ودیگر نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو،وزیرخزانہ ظہوربلیدی اور دیگر ٹیم کو مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے معاشی مسائل کے باوجود ایک بہترین اور عوام دوست بجٹ پیش کیے بجٹ میں تعلیم،صحت،سڑکوں کی تعمیر، آبنوشی سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فنڈز رکھے گئے ہیں بجٹ میں خالق آبادوقلات سمیت بلوچستان کے لیے اسکیمات شامل کیے گئے ہیں قلات تا گزگ روڈ،نرمک سارون روڈ،میرانزئی تا رحمت زئی روڈ،قلات تا نیچارہ پندران روڈ،کوٹ لانگو تا برینچنہ روڈ،واٹرسپلائی اسکیمات،بی ایچ یوز،ڈویژنل کمپلیکس کے جاری ترقیاتی اسکیمات کیلئے فنڈز کی منظوری،ڈیمز،اسٹیڈیمز،ہائیڈروالیکٹرک پارور پروجیکٹ گزگ کوجدید بنانے کی منظوری،ایگریکلچر فارم کی تعمیر،کولڈ اسٹوریج کیلئے مزید فنڈز کی منظوری،خالق آبادبیوٹی فیکیشن کیلئے فنڈز کی منظوری،ایمبولینس،ہائرسیکنڈری اسکولوں کی منظوری،آرایچ سیز کی مرمت اور کمروں کی منظوری،ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپگریڈیشن اور دیگرتعمیرات کی منظوری اور دیگر درجنوں عوامی اسکیمات بجٹ میں شامل ہیں جس سے خالق آبادوقلات مزید ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بجٹ کو زبردستی روکنے کی کوشش اور اپنے فلور پارلیمنٹ کو چھوڑ کر غیر پارلیمانی طریقہ اپنا کر جو ہلربازی اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کی گئی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہی اپوزیشن جماعتوں کے دور اقتدار میں ان کی وزیراعلی نے اپنے دور کے بیانات میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کو ناقابلِ برداشت قرار دیا تھا اب وہی لوگ صوبائی اسمبلی کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی جو غیر پارلیمانی اقدام ہے اپوزیشن اراکین نے اسمبلی کے باہر رکھے گملے اور شیشے توڑ کر یہ ثابت کیا کہ اپوزیشن اراکین اپنی زاتی و گروہی مفادات کے لئے کوئی بھی غیر سیاسی حرکت کرنے سے گریز نہیں کریں گے اپوزیشن کی جانب سے توڑ پھوڑ اور غیر پارلیمانی طریقہ اپنا کر خود کو غیر سنجیدہ اور غیر سیاسی ثابت کردیے ہمارے قائد وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی پر حملہ کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اپنے قائدین کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں