گوجرانوالہ، 11سالہ بچی کو درندوں نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا، عوام کا احتجاج

گوجرانوالہ:گوجرانوالہ میں 11 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، واقعے کے خلاف مقامی افراد نے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے باہر احتجاج کیا۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق رات کو مذکورہ 11سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی، بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم بچی کا محلے دار ہے، مقتولہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں