سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والاشخص گرفتار

جہانیاں :سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار،نوجوان نے اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنا کر فیس بک،ٹک ٹاک اور سنیک وڈیو پر وائرل کر دیں،خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی نشاندہی پر پولیس نے دھر لیا،مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے چک158دس آر کے رہائشی نعمان نامی نوجوان نے اسلحہ کے ساتھ اپنے وڈیو کلپ اور تصاویر بنا کر فیس بک،ٹک ٹاک اور سنیک وڈیو پر وائرل کر دیں۔جہانیاں سپیشل برانچ کی نشاندہی پر پولیس تھانہ جہانیاں نے چک103دس آر کے قریب چھاپہ مار کر نعمان نامی ٹک ٹاکر کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کے قبضے سے پسٹل30بور اور گولیاں بھی برآمد کر لیں۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں