امریکی کوہ پیما نے ماؤنٹ ایورسٹ پر پاکستانی جھنڈا لہرا کر علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کیا

امریکی کوہ پیما کولن او بریڈی نے ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچ کر پاکستانی جھنڈا لہرا تے ہوئے پاکستانی کوہ پیما اور ساتھی مہم جو علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈلر کی جانب سے امریکی کوہ پیما کولن او بریڈی کی ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں کولن کو ہاتھ میں پاکستانی جھنڈا لہرا کر علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرتے دیکھاجاسکتا ہے، کولن کے دوسرے ہاتھ میں مختلف ممالک کے جھنڈے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق امریکی مہم جو کولن او بریڈی کی جانب رواں برس کے ٹو مہم کے دوران انتقال کرجانے والے ساتھی مہم جو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچنے کے بعد کولن او بریڈی نے اپنے ان دوستوں کے لیے جھنڈے لہرائے جو کے ٹو پر چڑھنے کے دوران جانبر نہ رہ سکے، ان میں سے ایک پاکستان سے تعلق رکھنے والے علی سدپارہ تھے۔
خیال رہے کہ رواں برس پاکستان کے کوہ پیما علی سدپارہ 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کے ہمراہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے، بعد ازاں علی سدپارہ کی موت کی تصدیق کی گئی۔
واضح رہیکہ پاکستان کے ہیرو محمد علی سد پارہ کو دنیا کی 14 بلند چوٹیوں میں سے 8 کو سر کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں