دنیا بھر میں باپ سے محبت کے اظہار کیلئے ”انٹر نیشنل فادر ڈے“ منایا گیا

جہانیاں :پاکستان سمیت دنیا بھر میں باپ سے محبت کے اظہار کیلئے ”انٹر نیشنل فادر ڈے“ 20جون اتوارکو منایا گیااس دن کے منانے کا مقصد باپ کی عظمت،عزت و وقار کا اعتراف اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے باپ کے مقام و مرتبے اور عظمت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جبکہ نوجوانوں نے اپنے فادرز کو کارڈز،پھول اور تحائف پیش کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں