این اے 249، مفتاح اسماعیل نے قادرخان مندوخیل کی کامیابی کو چیلنج کردیا

کراچی :کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل کی کامیابی کو نون لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے چیلنج کردیا۔مفتاح اسماعیل نے سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل کی کامیابی کو چیلنج کردیا۔

درخواست گزار مفتاح اسماعیل نے مؤقف اختیار کیا کہ قادرخان مندوخیل کو دھاندلی سے این اے 249 سے کامیاب کرایا گیا، میرے مسترد ووٹوں کی تعداد 900، قادر مندوخیل کی مسترد ووٹوں کی تعداد500 سے زائد بتائی گئی۔

مفتاح اسماعیل کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ جس کے ووٹ زیادہ ہوتے ہیں مسترد بھی اسی کے زیادہ ہوتے ہیں، پریزائڈنگ افسر کی غلطی امیدوار کے حصے میں ڈال کی دی گئی۔ درخواست میں مفتاح اسماعیل نے استدعا کی کہ قادر مندوخیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں