صوبہ بلوچستان میں آزاد کشمیر کے رہائش پزیر لوگوں کے ووٹ کا اندراج مکمل، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن کی گزارش اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے صوبہ بلوچستان میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے رہائش پزیر لوگوں کے انتخابی فہرستوں میں اندراج کا عمل بخوبی مکمل ہو گیا ہے۔ ابتدائی طور پر بلوچستان کے صرف دو اضلاح کوئٹہ اور ڈیرہ بگٹی میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی نشاندئی کی گئی. ڈیرہ بگٹی میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے 30 ووٹرز ہیں جن کا انتخابی فہرستوں میں اندراج پہلے سے ہوچکا تھا جبکہ کوئٹہ میں 967 کشمیریوں کا اندراج کیا گیا۔ بعد از اں بلوچستان کے مزید 9 اضلاع میں 65 کشمیریوں کی نشاندہی کی گء جن کا اندراج کیا گیا۔ اندراج کا عمل بخوبی اور احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچا

اپنا تبصرہ بھیجیں