گوادر آل پارٹیز اتحاد کا میرین ڈرائیو پر آج سے غیر معینہ مدت کیلئے دھرنے کا اعلان

گوادر (بیورو رپورٹ) غیرت کے مسلے پر جان دے سکتے ہیں لیکن پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے والے ایس ایچ او پولیس کی تعیناتی کسی صورت برداشت نہیں۔ انتظامیہ کو دیا جانے والا تمام الٹی میٹم ختم ہو چکا ہے آج میرین ڈرائیو پر دھرنا دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار آل پاٹیز اتحاد کی جانب سے ایس ایچ او پولیس محسن کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف دوسرے روز بھی شہداء جیونی چوک میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے مقررین کا خطاب۔ مقررین نے کہاکہ یکم جون کو ایس ایچ او پولیس نے جماعت اسلامی ضلع گوادر کے نائب امیر سعید احمد بلوچ کی گرفتاری کے لئے اسکے گھر میں گھس کر چادر و چاردیواری کے تقدس کی پامالی کرکے پولیس گردی کا مظاہرہ کیا ہے جو گوادر پولیس کی گوادر کی تاریخ میں شرم ترین و بد ترین واقعہ ہے۔ مقررین نے کہاکہ سعید احمد کوئی قاتل یا دہشتگرد نہیں ہے کہ پولیس نے بلوچی روایات کو یکسر نظر انداز کرکے چادر و چاردیواری کی تقدس کو پامال کیا ہے۔ مقررین نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد ایس ایچ او کو صرف دکھاوے اور معاملات کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ایس ایچ او کا تبادلہ کیا گیا تھا لیکن دس دن گزرنے کے بعد بھی اسی ایس ایچ او کو دوبا رہ تعینات کرکے ضلعی انتظامیہ گوادر کے امن کو خراب کرانے کے درپہ ہے۔ مقررین نے کہاکہ ہم نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست بھی دی تھی کہ ایس ایچ او محسن کی دوبارہ تعیناتی صحیح عمل نہیں ہے اسکو تین دنوں کے اندر اندر ضلع بدر کیا جائے لیکن ضلعی انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہورہا اور محسن ابھی تک ایس ایچ او گوادر ہیں۔ مقررین نے کہاکہ نے کہاکہ گوادر کے لوگ آ? روز روڈوں پر احتجاج کررہے ہیں سرکار گوادر عوام کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کررہا ہے۔ ایس ایچ او نے گھر میں گھس کر ھماری عزت کو لکارا ہے شاید پولیس کو پتہ نہیں کہ جب گوادر والوں کی عزت کی بات آتی ہے تو پھر کوء چیز بھی نہیں بچتا لہذا انتظامیہ گوادر کے امن کو خراب نہ ہونے دیں اور ہوش کے ناخن لے کر ایس ایچ او محسن کا فوری تبادلہ کریں کیونکہ بلوچ روایت میں چادر و چاردیواری کی پامالی معمولی بات نہیں ہوتے ہیں اس کے لئے بلوچ جان کا نزرانہ دینے کے لئے بھی گریز نہیں کرینگے اور ہمارے پاس بھی صرف دو راستے بچے ہیں یا جام شہادت نوش کرو یا جیل جاؤ لیکن ایس ایچ او محسن کو قطعی طور پر گوادر میں برداشت نہیں کرینگے۔ مقررین نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے پاس وقت بہت تھا کہ ایس ایچ او محسن کا تبادلہ کریں لیکن انہوں نے نہیں کیا جس کے سبب آل پارٹیز آج صبح سے میرین ڈراھیو کو بند کرکے غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا دے گی۔ مقرین میں آل پارٹیز گوادر کے کنوینر و پاکستان تحریک انصاف کے صدر مولابخش مجاہد۔ ڈپٹی کنوینر و بی این پی تحصیل گوادر کے صدر نور گھنہ۔ جماعت اسلامی ضلع گوادر کے نائب امیر سعید احمد بلوچ۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن آدم قادربخش۔ جمعیت علماء اسلام تحصیل گوادر کے امیر مولانا محمد الیاس مجاہد۔ بی این پی عوامی ضلع گوادر کے صدر نبی بخش بابر۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما صادق خان۔ گوادر ماہیگیر اتحاد کے سرپرست اعلی اکبر علی رھیس۔ گوادر ماہیگیر عوامی اتحاد کے صدر غفور ساجد شامل تھے۔ جبکہ نظامت کے فرائض بی این پی تحصیل گوادر کے جنرل سکریٹری ناصر موسی نے سرانجام دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں