بلوچستان میں کشت وخون کاخطرناک گیم کھیلاجارہاہے،سردار یار محمد رند

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر تعلیم سرداریارمحمدرند نے کہاہے کہ اسمبلی کا واقعہ بدترین تھامعاملات اس نوعیت پرنہیں پہنچنے چاہئے تھے،مجھے خوشی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں بلوچستان کے حقوق اور عوام کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہیں،بلوچستان میں کشت وخون کاخطرناک گیم کھیلاجارہاہے،جام کمال اچھاکام کرینگے تومیٹھائی کھلائیں گے اور اگر اپوزیشن کرینگے تو بھی انہیں میٹھائی کھلائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بجلی گھر روڈ تھانے میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ، اخترحسین لانگو،ملک نصیراحمدشاہوانی،حاجی نوازکاکڑ، ثناء بلوچ، حمل کلمتی،بابو رحیم مینگل،شکیلہ نوید دہوار ودیگر بھی موجود تھیں۔اس سے قبل سرداریارمحمدرند تھانے پہنچے تو میر زابد ریکی اور اخترحسین لانگو نے ان کا استقبال کیا۔ سرداریارمحمدرند نے کہاکہ بلوچستان میں ایسے حالات ہے جہاں بھائی کو بھائی سے لڑایاجارہاہے جام حکومت نے میرے حلقے میں میرے مخالفین کو ایک ارب روپے سے زیادہ دیاہے۔سرداریارمحمدرند نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں تاریخ کابدترین واقعہ ہوا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا اور نہ ہی اس نوعیت پرپہنچنا چاہتا،ہمیں کہاجاتاتو ہم آتے منت زاری کرتے،جام صاحب نے مان نہ مان میں تیرا مہمان میں معذرت خواہ ہوں کہ میں کوئی کردارادا نہیں کرسکااگر ہمیں کہاجاتاتو میں اپنا کرداراداکرتا،ایک بہت خطرناک گیم کھیلاجارہاہے بلوچستان میں کشت وخون کا کہ بھائی کو بھائی سے لڑایاجائے گا جس کا تصور بھی نہیں کرسکتے اس کی کل میں وضاحت دوں گا ایک ایک ثبوت دوں گا،جس طرح پہلے سب کو یاد ہوگاکہ میرے ہرایم پی اے کو ایک ارب27کروڑ روپے ملے میرے پیسے چوروں،ڈکیتوں،بدمعاشوں کو دئیے گئے جس کے بعد وہاں قتل عام ہوا اب وہی میرے ضلع اور نصیرآباد ڈویژن میں دہرایاجارہاہے،مجھے یہ خوشی ہے کہ اپوزیشن بلوچستان کے حقوق،یہاں کے لوگوں کیلئے لڑرہے ہیں جام کمال اچھا کام کرینگے توہم اس کومیٹھائی کھلائیں گے اگر اپوزیشن اچھا کام کریگی تو ہم اپوزیشن کو کھلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں