سندھ حکومت کی بجٹ اپوزیشن نے مسترد کر دی، چیلنج کرنے کا اعلان

کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے بجٹ کو مستردکرتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔جمعہ کو سندھ اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کے بعد میڈیا سے بات چیت میں اپویزن لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہاکہ سندھ کا بجٹ چوروں اور لٹیروں کا بجٹ ہے، سندھ حکومت نے عوام کے نمائندوں سے ان کا حق چھین لیا۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں کہاکہ سندھ حکومت نے عوام کے نمائندوں سے ان کا حق چھین لیاہے، یہ بی بی کے نہیں بے بی کے پیروکار ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اپنے ٹبر سمیت چور ہیں، سندھ کا بجٹ چوروں اور لٹیروں کا بجٹ ہے، سسٹم اور اکثریت کے زور پر اپوزیشن کا گلا دبانا چاہ رہے ہیں۔ایم کیو ایم رہنما کنور جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ اسمبلی میں بجٹ پاس کرنے کا سیاہ ترین دن ہے، سندھ حکومت نے جس طرح سے بجٹ پاس کرایا، اس نے جمہوریت کی تمام راویات کو پس پشت ڈال دیا، اس بجٹ میں بھی کراچی، حیدر آباد سمیت کسی شہر کیلئے تعلیم سے متعلق کوئی اسکیم نہیں، سندھ کے شہری علاقوں کو ایک قبضہ شدہ علاقے کی طرح ڈیل کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں