حکومت فیل ہوچکی، ملک اس طرح نہیں چل سکتا،شہبازشریف

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت فیل ہوچکی ہے، ملک اس طرح نہیں چل سکتا، پاکستان میں بدترین کارکردگی دکھانے والے سمجھتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے عوام کو یہ سب نظر نہیں آرہا؟۔آزاد کشمیر میں حکومت نے پہلے بدکلامی شروع کی، پھر نوٹ چلانے کی کوشش کی اور آخر میں گولی چلا دی۔ جاری اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے بذات خود ملک میں تاریخی مہنگائی کا اعتراف کرلیا ہے۔ اگر عام استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہوتا تو حکومت اپنے زیرکنٹرول ادارے میں قیمتیں کیوں بڑھاتی؟۔شہبازشریف نے کہا پاکستان کے عوام کو 3 سال میں مہنگائی، بے روزگاری کا عذاب دینے والے آزادجموں وکشمیر کے عوام کو صرف دھوکہ دے سکتے ہیں۔ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، عوام پر مہنگائی، بے روزگاری کا ظلم سب حدیں پار کرچکا ہے۔ مہنگائی، ملک پر قرض، بے روزگاری، معاشی تباہی سب تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں اتنی بدترین کارکردگی دکھانے والے سمجھتے ہیں کہ آزادجموں وکشمیر کے عوام کو یہ سب نظر نہیں آرہا؟۔آزادجموں وکشمیر میں حکومت نے پہلے بدکلامی شروع کی، پھر نوٹ چلانے کی کوشش کی اور آخر میں گولی چلا دی۔حکومت فیل ہوچکی ہے، ملک اس طرح نہیں چل سکتا، پاکستان کے عوام کی سزا ختم ہونی چاہئے۔۔ #/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں