عوام کے تعاون کے بغیر کورونا پر قابو پانا ناممکن ہے،زبیدہ جلال

کوئٹہ؛وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال نے کہاہے کہ عوام کے تعاون کے بغیر کورونا پر قابو پانا ناممکن ہے،عید الضحیٰ پر عوام کورونا کی جنگ میں زندگی گنوانے والے ڈاکٹرز کی خاطر ایس او پیز کا خیال رکھیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کیا۔زبیدہ جلال نے کہاکہ بروقت حکومتی پالیسیز، اور آپ کے تعاون سے ہم کرونا پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے عید قربان کے موقع پر کرونا سے جنگ میں ہمارے 200 سے زائد ڈاکٹرز اپنی زندگی گنوا بیٹھے ان کی قربانیوں کی خاطر فاصلہ رکھیں، احتیاط کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں