پاکستان بھر میں کل عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

اسلام آباد/لاہور/کراچی/پشاور/کوئٹہ(این این آئی)ملک بھر میں عیدالاضحی کا تہوار آج (بدھ) بمطابق 10ذی الحج مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام سے منایا جائے گا، چھوٹے بڑے شہروں میں نمازعید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے جس کے بعدلوگ سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کی راہ میں جانور قربان کریں گے،پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عید الاضحی کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں عید الاضحی کا تہوار آج (بدھ) کو مذہبی جوش و جذبے اورعقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ ملک بھرمی مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نمازعید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے۔ نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی سلامتی، ملک کی ترقی و خوشحالی،کشمیر کی آزادی اور عالمی وبا ء کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کوروناوباء کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمدکیا جائے، عید کی نماز کے موقع پر ماسک پہناجائے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھاجائے۔ عید کی نماز کے بعدسنت ابراہمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانورقربان کئے جائیں گے جن کا گوشت عزیز و اقارب، محلے داروں،غرباء اور مساکین میں تقسیم کیا جائے گا۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، پولیس اہلکارنمازعید کے اجتماعات کے مقامات پر حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے جبکہ افسران سکیورٹی کی نگرانی کیلئے پیٹرولنگ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں