القدس، اسرائیلی فوج نے فلسطینی خاتون اور بچہ گرفتار کرلیا

مقبوضہ بیت المقدس:مقبوضہ بیت المقدس میں دو الگ الگ کارروائیوں میں قابض اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتون اور ایک بچے کو گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز القدس شہر کے نواحی علاقے باب العامود سے ایک فلسطینی خاتون کوتشدد کے بعد گرفتار کرلیا۔ ادھر القدس میں الطور کے مقام پر ایک دوسری کارروئی میں ایک فلسطینی بچے کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں