وادی نیلم میں پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 اہلکار جاں بحق
آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے لاسوا میں پاک فوج کی کوئیک ریسپانس فورس کی گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی نیلم میں پیش آنے والے حادثے میں پاک فوج کے 4اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں سویلین ڈرائیور سمیت پاک فوج کے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئیک ریسپانس فورس آزاد کشمیر الیکشن میں امن و امان برقرار رکھنے کےلیے تعینات تھی۔
Load/Hide Comments


