مکران ڈویژن میں عالمی وباخطرناک حد تک پھیل رہا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وباتیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے مکران ڈویژن میں وباخطرناک حد کو بھی پار کر چکی ہے صوبائی حکومت کی نااہلی اور بے بسی کا عالم یہ ہے کہ انہیں انسانی قیمتی جانوں کی ضائع کی فکر نہیں کورونا کی وبا پر قابو پانے کیلئے لفاظی حد تک اقدامات کئے جا رہے ہیں مکران ڈویژن کو عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے صوبائی و مرکزی حکومت کی خاموشی سے اموات کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں بلوچ عوام کے ساتھ جو روش اپنائی گئی ہے وہ باعث ندامت ہے مکران ڈویڑن کے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ اور کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنا نہ ہی ایس او پیز پر عملدرآمد میں ناکامی پر افسوس کی جا سکتی ہے بلوچستان کے اہم ڈویڑن کے عوام ڈاکٹرز وکلا دانشور و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس وباکا شکار ہو رہے ہیں مگر صوبائی حکومت لفاظی حد تک دعوے کر رہے ہیں حکومت ضلع کیچ گوادر پنجگور و بلوچستان بھر میں وباپر روک تھام کیلئے اقدامات کرے متاثرہ افراد کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے بلوچستان کے عوام سے ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے جو ناقابل برداشت ہے مکران ڈویڑن کے لوگوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھنا باعث افسوس ہے ماضی میں بھی کورونا وباکے حوالے سے جاری فنڈز میں بھی خوردبرد کی گئی جو باعث شرم ہے وبائی مرض کیلئے آنے والے فنڈز میں بھی خوردبرد کی گئی اب بے بسی کا عالم یہ ہے کہ پورے ڈویڑن میں وباء پھیل چکی ہے مگر حکومت انسان دشمن اقدام پر تلی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں