نواز شریف فوج کا پیدوار ہونے کے باوجود اسی فوج کے خلاف زہر اگلتا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف فوجی نرسریوں کی پیداوار ہیں اور اسی فوج کے خلاف بد زبانی اور زہر اگلتا ہے وہ ساری زندگی لگے رہیں اقتدار کا منہ نہیں دیکھ سکتے، وہ مودی اور جندال کے ساتھ پگڑیاں بدلتے ہیں، پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں تنہا حکومت بنائے گی،کرلی جائیگی، افغان آرمی کے 45 اہلکاروں کو پناہ دی ہے ان کوباعزت طریقے سے واپس کریں گے۔ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد 14 اگست تک ملک چھوڑدیں، ورنہ اس کے بعد ایکشن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے لال حویلی کے موکلوں نے جو بتایا ویسے ہی ہوا، جیسے میں نے کہا تھا پی ٹی آئی پہلے پی پی پی دوسرے اور ن لیگ تیسرے نمبر پر آئی، آزاد کشمیرمیں تنہا پی ٹی آئی حکومت بنانے جارہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے کہا تھا کہ اپوزیشن الیکشن ہارنے کے بعد رونا دھونا ڈالے گی، پیپلزپارٹی نے الیکشن میں بوریاں بھرکرنوٹ خرچ کیے، اور پیسہ خرچ کرکے 2 تین سیٹوں میں اضافہ کیا، یہ لوگ 2023 کے الیکشن میں بھی یہی رونا دھونا کریں گے، آئندہ انتخابات میں پوری کوشش ہوگی کہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہو۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے آخری پیغام دیا کہ وہ بہت تکلیف میں ہیں، ہم ان کی مدد کو تیار ہیں، اگر وہ واپس آناچاہتے ہیں تو چارٹرڈ طیارہ بھیجیں گے، نوازشریف کا ایک ہی ایجنڈا ہے پاک فوج اور عمران خان کی مخالفت کرنا، اور وہ اپنے ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے کسی بھی انتہا تک جاسکتے ہیں، وہ پاکستان کو فٹیف میں خراب کررہے ہیں،ان کی کوشش ہے کہ پاکستان فیٹف میں پھنسا رہے، نوازشریف جی ایچ کیو کی پیداوار ہیں، اور انہیں جنرل جیلانی سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا، وہ مودی اور جندال کے ساتھ پگڑیاں بدلتے ہیں، فوج کے خلاف بد زبانی کرتے ہیں، وہ ساری زندگی لگے ہیں لیکن وہ کبھی اقتدار کا منہ نہیں دیکھ سکتے، نوازشریف باہر سے تقریریں نہ کریں واپس آکر کیسز کا سامنا کریں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں نادرا کے نظام کے خلاف مذموم پراپیگنڈا کر رہی ہیں اور نادار کے نظام کو سوالیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، نادرا میں شناختی کارڈ کا تجدید اور تصحیح کا نیا سسٹم جلد لایاجائیگا، جو نادرا کارڈ مشکوک ہوں گے ان کو میسج کر کے جواب طلب کریں گے، نادرا کے 39 افسران فارغ کیے، یہ لوگ پیسے لے کر شناختی کارڈ بناتے رہے، آج 840 بلاک شناختی کارڈز کو مسترد کرنے کا اعلان کرتا ہوں، غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کو وارننگ ہے کہ وہ 14 اگست تک ملک چھوڑدیں، ورنہ اس کے بعد ایکشن ہوگا، ویزا توسیع کا موقع دیتے ہیں، 14 اگست تک آن لائن ویزے کی درخواست دینے والوں کی فیس معاف کردیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر 90 فیصد باڑ لگانے کا عمل مکمل ہوچکا ہے ہے، 2600 کلومیٹر کی فینسنگ مکمل کرلی ہے اور جو تھوڑے پہاڑ رہ گئے ان پر بھی فینسنگ کرلی جائیگی، افغان آرمی کے جن 45 اہلکاروں کو پناہ دی ہے ان کوباعزت طریقے سے واپس کریں گے۔ #/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں