ملتان میں پیرکی ساتھی سمیت خاتون سے مبینہ زیادتی

شجاع آباد :ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں پیر نے اپنے ساتھی سمیت مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ سٹی شجاع آباد کی حدود میں پیش آیا جہاں کی رہائشی خاتون گلناز بی بی نے پولیس کو جمع درخواست میں الزام لگایاکہ اس کی بچی کو دم کرنے گھر آئے پیر اور اس کے ساتھی نے زیادتی کی۔پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر اس کا میڈیکل کرایا جارہا ہے، رپورٹ کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں