قلات، پولیس کی کارروائی، دو افراد گرفتار

قلات:قلات پولیس کی کارروائی جاری، دوافراد گرفتار، تفصیلات کے مطابق آئی جی بلوچستان کے احکامات خصوصی کمپئین اشتہاری مفروران کے بارے میں ڈی آئی جی قلات رینج جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کی زیر نگرانی میں DSP سٹی قلات غلام حسین باجوئی ایس ایچ او قلات نزیر احمد عمرانی و دیگر اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قلات پولیس کو مطلوب افراد محمد عالم،محمد اقبال پسران محمد بقا اقوام شاہوانی ساکنان اسکلکو کو گرفتار کرلیا۔ جو کہ مقدمہ نمبر 24/2021 بجرم زیر دفعہ 337/A(1) ق د 504-353-225-189-186-34ت پ میں مطلوب تھے۔مزید ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں