خضدار،بوری بند لاش کا معمہ حل ، بیوی ملوث نکلی

خضدار (نمائندہ خصوصی) خضدار پولیس کی بڑی کاروائی، دل دہلانے والے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق دو روز قبل صدر پولیس کو ایک بوری بند لاش کھٹان ندی میں پائے جانے کی اطلاع ملی تھی پولیس نے لاش کو ٹیچنگ اسپتال شناخت کے لیے منتقل کردیاتھا جہاں اس کی شناخت صدام حسین ولد نور بخش شاہوانی سکنہ زہرینہ کھٹان سے  ہوئی، پولیس نے ان کے بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی اور شک کی بنیاد پر دوملزمان کو گرفتار کیاگیا ان کے اعتراف اور نشاندہی پر پولیس نے مقتول کی بیوی کو بھی حراست میں لے لیا تفتیش کے بعد پولیس کے مطابق مقتول کے بیوی اور ان کے آشنا نے قتل کا اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ قتل میں استعمال پھندہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ صدام حسین کے قتل میں ان کی بیوی مسمات (ر) اور آشنا شعیب شاہوانی کو ملوث پایا گیا ملزمہ کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق انہوں نے اپنے آشنا شیعب کے ساتھ ملکر 22/23 جولائی کی درمیانی رات گھر میں اپنے شوہر کے گلے میں پھندہ ڈال کر انہیں قتل کردیا تھا جبکہ ملزم شعیب اور ان کے ساتھی فہیم شاہوانی نے نعش کو بوری میں ڈال کر موٹر سائیکل پر کھٹان ندی میں ٹھکانے لگایا تھا، پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے اعتراف کے بعد سہولت کار فہیم کے بھی بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں