قوم پرستوں نے آج ثابت کر دیا کہ امریکہ کی شکست ان پر کتنی گراں گزر رہی ہے، جمعیت علماء اسلام

چمن :عوام کی فلاح و بہبودکے منصو بوں کیلئے مختص اربوں روپے لیپس ہوناسلیکٹیڈ حکومت کی نااہلی کی غمازی ہے، قوم پرستوں نے آج یہ ثابت کردیاکہ امریکہ کی شکست ان پر کتنی گراں گزررہی ہے، مولانا فضل الرحمن ملک میں واحد جمہوریت پسند لیڈر ہے جس کی سیاست سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہے،عوام مہنگائی اور بدامنی کا شکارہے، افغانستان میں طالبان کی کامیابی امریکہ اور ان کے حواریوں کی شکست سے یہ ثابت ہوگیاکہ افغان عوام افغانستان میں طالبان کی حکومت کے حامی ہیں، موجودہ دورکی مہنگائی کا موازنہسابقہ ادوار سے کیا جا ئے تو ہرچیز کی قیمت میں دو سو سے پانچ سو فیصد تک اضافہ ہواہے،موجود ہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکومت نے عوام سے جینے کا وسیلہ چھین لیاہے عوام موجود حکمرانوں کو مسترد کرچکے ہیں آج کے جلسہ عام نے ثابت کردیاکہ عوام موجودہ حکمرانوں سے نالاں ہیں۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر وایم این اے مولانا عبدالواسع، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری مالیات ورکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری آغامحمود شاہ،مرکزی رہنماء حافظ محمدیوسف، ضلعی نائب امیر مولوی فتح محمد، جمعیت علماء اسلام کے رہنماء شیخ الحدیث مولانا عبدالکریم، ایم این اے مولانا کمال الدین،ضلعی جنرل سیکرٹری و ایم پی اے حاجی محمدنواز خان کاکڑ، ضلعی امیر ضلع پشین مولانا عزیز اللہ حنفی، صوبائی مالیات سیکرٹری حاجی غوث اللہ، حافظ عبدالظاہر، مولانا مفتی محمدقاسم، حافظ ولی اللہ ودیگر کا چمن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے پہلے جمعیت علما ء اسلام کی جا نب سے ریلی کا اہتمام کیا گیا جو حافظ عبدالظاہرمدرسہ سے شروع ہوکربوغرہ روڈ، مرغی بازار، ٹرنچ روڈ،مال روڈ،تاج روڈ حاجی شیر گل پلازہ کے سامنے احتجاجی جلسہ عام میں تبدیل ہوئی، احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ عام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ عمران خان اور ان کے حواریوں نے پاکستان کو اپنے غلط پالیسیوں کے بدولت دنیابھرمیں تنہاء کردیا ہے کشمیر ایشوپر کمزور موقف اپنانے سے آج کشمیری مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑڈھائے جارہے ہیں مگر موجودہ نااہل حکمرانوں کا صر ف ایک ہی نعرہ ہے کہ عوام کو گھبرانا نہیں،بدترین مہنگائی اور امن وامان کی مخدوش صورتحا ل کے باعث عوام سے جینے کا وسیلہ چھین لیاگیاہے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، پانی کی بحران بے روزگاری سے عوام مکمل طورپر مایوس ہوچکے ہیں مگر حکومت نئے پاکستان کے نعرے لگارہے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ موجودہ سلیکٹیڈ صوبائی حکومت کی نااہلی اور عدم توجہی سے اربوں روپے واپس لیپس ہوئے جبکہ منتخب نمائندوں پر ان کے جائز فنڈز بندکرکے اپنے منظور نظرایم پی ایز اور دیگرکے ذریع استعمال کررہے ہیں جبکہ اپوزیشن کے ایم پی ایز جو اپنے حلقہ انتخاب سے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں مگر ان کے ساتھ سلیکٹیڈ وزیراعلیٰ ودیگرکی جانب سے نامناسب رویہ اور ان پر فنڈز کی بندش سے یہ ثابت ہورہاہے کہ کن کے اشاروں سے یہ عمل ہورہاہے انہوں نے مزیدکہاکہ قوم پرستوں کی سیاست نہ پشتون ولی پر ہے اور نہ ہی پشتون وطن پر، انہی کے ادواروں میں پشتون عوام پر آپریشن ہوئے جس میں لاکھوں پشتون عوام کو بے گھر اور شہید کیاگیا جبکہ پشتونوں کی اصل ترجمانی جمعیت علماء اسلام نے ہی کی ہے مگر بدقسمتی سے قوم پرستوں نے افغانستان میں بیرونی قبضہ گروں کو خوش آمدید کہاہے چاہیں وہ روس کی صورت میں ہو یا امریکہ کی صورت میں مگرالحمد اللہ مجاہدین اسلام اور طالبان نے ہی ان کو بھگادیا ہے جس کو قوم پرست ہضم کرنے کی بجائے اس پر بوکھلاہٹ کاشکارہیں بلکہ وہ غلط پروپیگنڈہ کرکے عوام کو ورغلانے کی کوشش کررہے ہیں الحمد آج پشتونوں کی جو پہچان ہے داڑھی،پگڑی اور لباس ہے وہ آپ کو جمعیت علماء اسلام کے قائدین،عہدیدار اور کارکن میں دیکھنے میں آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں