بارکھان، ڈیرہ بگٹی و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع بارکھان،ڈیرہ بگٹی اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ہفتہ کی شب گیارہ بجکر 33منٹ پر بارکھان،ڈیرہ بگٹی اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.5رکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 80کلومیٹر زیر زمین تھی،زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بارکھان سے 35کلومیٹر جنوب میں تھا ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوِ جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں