چاغی، زمباد گاڑی میں آگ لگ گئی

چاغی(انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایک زمباد گاڑی میں آگ لگ گئی تاہم کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی میں آر سی ڈی شاہراہ تالو کے مقام پر زمباد گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا تیل ضائع ہوگیا، جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زمباد گاڑی میں آگ لگنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں