آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے پولیس رویے کے خلاف احتجاجا کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ بلاک کر دی

حب:آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسویسی ایشن کا لسبیلہ موٹروے پولیس کے رویے کیخلاف احتجاج،اوتھل کے قریب آئل ٹینکرز کھڑے کرکے کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ بلاک کردی گئی،ٹینکرز کھڑے کرنے سے بلوچستان بھر کو تیل کی سپلائی بندی کردی گئی قومی شاہراہ بلاک ہونے سے سندھ بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں سینکڑوں مسافر پھنس گئے تفصیلات کیمطابق موٹروے پولیس کے ناروا سلوک کیخلاف آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسویسی ایشن کا اوتھل کے قریب کھانٹا پل کے مقام پر احتجاج،کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ پر آئل سے لوڈ ٹینکرز کھڑے کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیا گیا جس کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ بلوچستان بھر کو تیل فراہم کرنے والے ٹینکرز کو کھڑا کردیا گیا،جس کے سبب پورے بلوچستان کو تیل کی سپلائی معطل ہوگئی آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی کا کہنا تھا کہ کلمتی اسٹاپ کے قریب ہمارے ڈرائیور پر تشدد کیا گیا ہے جس کے باعث ہم نے یہ احتجاج کا راستہ اختیار کیا ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک انتظامیہ نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ آئے روز ہمارے ڈرائیورز کو بلا جواز تنگ کیا جاتا ہے اور موٹروے پولیس اپنا رویہ درست کریں نہیں تو پورے ملک میں دما دم مست قلندر کریں گے اور پورے ملک میں بھرپور احتجاج کریں گے بعدازاں ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ سے کامیاب مذاکرات پر قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا اس دوران محمد ہاشم شاہوک،برسات علی رونجھو ودیگر پولیس افسران موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں