گوادر، لاک ڈائون پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، متعدد دکانیں سیل
گوادر .(یورورپورٹ) گوادر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز ,ڈپٹی کمشنر گوادر کے حکم پر تحصیلدار گوادر یعقوب شیخ کا پولیس اور لیویز کے ہمراہ کاروائی تحصیلدار گوادر نے ایس او پیر کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکانوں کو سیل کردیا گوادر میں کرونا کے باعث ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے ۔ دکانداروں کو متعدد روز سے انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پرعمل کرنے کے احکامات دئیے جارہے تھے گزشتہ روز بھی سی ایم او بلدیہ کے ہمراہ بازار کا دورہ کرکے دکانداوں سے درخواست کی گئی لیکن عمل نہیں کیا گیا ۔ یعقوب شیخ تحصیلدار گوادر نے کہاکہ شہری ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں سے خریداری نہ کریں ۔ کرونا سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے تاجر شہریوں کا اور اپنا خیال رکھتے ہوئے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کریں بصورت دیگر کاروائی ہوگی