شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق

شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں ایک جاں بحق ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مظفر آباد کے رہائشی نائیک غلام مصطفٰی جاں بحق ہو گیا
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ واقعےکے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں