روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر رفیق افغان انتقال کرگئے

کراچی:پاکستان کے اردو اخبار روزنامہ امت کے مالک اور چیف ایڈیٹر رفیق افغان مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔روزنامہ امت کے مالک اور چیف ایڈیٹر رفیق افغان ایک ہفتے سے علیل اور نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے،ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا، علاج جاری تھا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔ان کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد ہل پارک کے قریب شہید مسجد الفتح میں ادا کی گئی جبکہ تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی گئی۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سینئر صحافی اور روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر رفیق افغان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رفیق افغان نے صلاح الدین شہید کے صحافتی مشن کو آگے بڑھانے میں عمر وقف کردی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے محبت رکھنے والے پختہ نظریاتی وابستگی پر کاربند صحافی تھے رفیق افغان نے پاکستانی صحافت میں ایک نئے روزنامے کا اضافہ کرکے اپنی قلمی اور انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا-انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں