حب، نارکوٹکس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،ایک خاتون اور ایک شخص گرفتار

حب(نمائندہ انتخاب) اینٹی نارکوٹکس فورس کراچی کی حب شہر کے قریب کاروائی بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،دو افراد گرفتار مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش اور زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پرانکے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی اس حوالے سے ترجمان اے این ایف گلشن اقبال کراچی کے مطابق گزشتہ روز حب کر قریب کراچی کی حدود میں مینRCDشاہراہ پر خفیہ اطلاع پر بلوچستان سے کراچی داخل ہونے والی ایک کار گاڑی کو روک تلاشی لی گئی تو گاڑی سے 104کلو گرام چرس جبکہ 30گرام افیون برآمد کار سوار دو افراد اکبر علی اور ایک خاتون(ش) کو گرفتار کر کے اے این ایف گلشن اقبال تھانہ کراچی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی اور زیر حراست ملزمان کی نشاندہی میں انکے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں