ڈالر کی اونچی اڑان سونا 600روپے تولہ مہنگا

کراچی:انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بالترتیب163روپے اور164روپے سے تجاوز کر گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 1.35روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید 162.50روپے سے بڑھ کر163.85روپ[ے اور قیمت فروخت162.60روپے سے بڑھ کر163.95روپے ہو گئی اسی طرح1.64روپے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر162.20روپے سے بڑھ کر163.70روپے اور قیمت فروخت162.60روپے سے بڑھ کر164.20روپے پر جا پہنچی۔عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو عالمی مارکیٹ میں 4ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1810ڈالر ہو گئی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا600روپے مہنگا ہو کر1لاکھ10ہزار600روپے اور دس گرام سونا515روپے مہنگا ہو کر94ہزار822روپے کا ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں