ملکی معیشت کا دارومدار غیر ملکیوں کی خواہشات پر نہیں ہو سکتا، ابراہیم رئیسی

تہران:نو منتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لیے کوششیں کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رئیسی کے لیے سب سے بڑا چیلج ڈگمگاتی ہوئی ایرانی معیشت کو سہارا دینا ہے۔ قدامت پسند رہنما نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی منظوری کے بعد ٹیلی پر براہ راست نشر کردہ ایک تقریب میں اپنے پہلے بیان میں کہا کہ ملکی معیشت کا دارومدار غیر ملکیوں کی خواہشات پر نہیں۔ البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ظالمانہ امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لیے کوششیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں