تحریک انصاف کے انوار الحق 32ووٹ لے کر آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر منتخب

مظفر آباد:آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کرلیاگیا۔تحریک انصاف انوار الحق سپیکر جبکہ ریاض گجر ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوگئے۔ انکے مدمقابل اپو زیشن مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے متفقہ امیدوار کھڑ ے کئے تھے مگر وہ ا پنے امیدواروں کو منتخب نہ کراسکی۔سپیکر قانون ساز اسمبلی کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار انوار الحق 32 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار فیصل ممتاز کو 15ووٹ ملے۔ ذرائع کے مطابق ایوان کے 53 ممبران میں سے 49 ممبران اسمبلی نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ ووٹنگ کے دوران مجموعی طور پر دو ووٹ مسترد ہوئے۔ سپیکر شاہ غلام قادر نے رولز کی خلاف ورزی پر اپنا ووٹ خود مسترد کیا۔نئے سپیکر چوہدری انوار الحق نے سابق سپیکر شاہ غلام قادر سے اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔ نومنتخب سپیکر چوہدری انوار الحق کا کہناتھا اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کو اعلی روایات کے مطابق کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ اسی طرح پی ٹی آئی ڈپٹی سپیکر کی سیٹ بھی جیت گئی، ڈپٹی سپیکر کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار ریاض گجر نے 32ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ(ن) کی نثاراں عباسی نے 15ووٹ حاصل کئے۔۔واضح رہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 53 رکنی ایوان میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی مجموعی تعداد 32 ہے۔ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تینوں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ ٹیکنوکریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ہونے والے انتخاب میں تحریکِ انصاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔علما و مشائخ کی نشست پر پی ٹی آئی کے پیر محمد مظہر سعید، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نیئر اور سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر محمد اقبال کامیاب

اپنا تبصرہ بھیجیں