سلیکٹڈ حکومت نے ابھی تک عوامی فلاح کی کسی اسکیم کی بنیاد نہیں رکھی، پشتونخوامیپ

کوئٹہ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے اپنے 70سالہ سیاسی جدوجہد میں اپنے وطن کے لوگوں کی بے تحاشا خدمت کی ہے اور ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے پارٹی نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ نے اپنے دور اقتدار میں جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں اربوں روپے کے منصوبے اور ترقیاتی کام مکمل کیئے گئے۔اسی طرح ضلع ژوب اور ضلع شیرانی میں کروڑوں روپے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے خرچ کیئے گئے۔ پانی کی قلت دور کرنے زیر زمین پانی سطح بلند کرنے اور شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے آبنوشی کے شعبے میں ڈیمز بنائے گئے، واٹر سپلائی اسکیمات کی تنصیب کی گئی جو ک آج آبپاشی کیلئے استعمال میں لائے جارہے ہیں، ژوب میں پارٹی کے اراکین اسمبلی کے فنڈز اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی کی کاوشوں سے زخپوڑ بادنزئی میں چھ (6)کروڑ، گڑدہ بابڑ 4کروڑ، تورہ مردانزئی 5کروڑ، ولہ محمد خیل مردانزئی میں 5کروڑ اور مندوخیل اپرب زئی ایریا میں مختلف چیک ڈیمز بنائے گئے۔ اور مختلف پروجیکٹس اور ڈیمز کیلئے خطیر رقم رکھی گئی اور اب انہی پیسوں اور اسکیمات پر موجودہ اراکین اسمبلی اپنے ناموں کی تختیاں لگا کر اس کا سہرا اپنا سر لینا چاہتے ہیں۔ لیکن عوام اس سے بخوبی آگاہ ہے کہ عوامی فلاح وبہبود اور ان کی ترقی وخوشحالی کیلئے کیئے جانیوالے اقدامات کس دور میں کس حکومت نے کیئے ہیں۔ پشتونخوامیپ نے اپنے عوام کی ہر وقت خدمت کی ہے اقتدار ہو یا نہ ہو پشتونخوامیپ ہر وقت اپنے عوام کے درمیان موجود ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے اب تک کسی ایسے اسکیم کی بنیاد تک نہیں رکھی جس سے عوام کو کوئی فائدہ حاصل ہو بلکہ عوام اب بھی پشتونخوامیپ کے مخلوط دور حکومت کے کیئے جانیوالے عوامی فلاح وبہبودکے پائے تکمیل شدہ اسکیمات سے استفادہ حاصل کررہی ہیں اور پارٹی آئندہ بھی اپنے عوام کی اسی خدمت کو مزید جذبے کے ساتھ جاری رکھے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت صوبے اور ملک میں کورونا وائرس کی وباء موجود ہیں ہمارے تمام عوام اس وباء سے نمٹنے کیلئے ماہرین،ڈاکٹروں کی دی گئی طبی ہدایات پر عمل کریں اور پارٹی کے چیئرمین جناب محمود خان اچکزئی کی ہدایت کے مطابق ان تمام مستحقین کی مدد کرے جو اس وباء سے متاثر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں