میڈیا تنظیموں نے پاکستان میڈیا اتھارٹی کو ظالمانہ قرار دے کر مسترد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان کی میڈیا تنظیموں نے مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی کے قیام کو غیر آئینی اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مستر د کردیا۔میڈیا تنظیموں جن میں اے پی این ایس،سی پی این ای، پی بی اے، پی ایف یوجے اور ایمنڈ شامل ہے کی جانب سے جاری ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی کا تصور غیر آئینی اور ڈریکونین ہے،مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے خلاف ہے جس کا مقصد میڈیا کے تمام شعبوں کو ریاست کے کنٹرول میں لانا، اورپریس کی آزادی اور اظہار آزادی کو سلب کرنا لگتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اہم سٹیک ہولڈر سمجھتے ہیں پی ایم ڈی اے کا مقصد میڈیا پر وفاقی حکومت کو کنٹرول سخت کرنا ہے، پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیااپنی خصوصیات کے سبب علیحدہ علیحدہ پلیٹ فارم ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں