میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کے خلاف صحافتی تنظیموں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

اسلام آباد: پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ قانون کے خلاف صحافتی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران صحافیوں کی جانب سے احتجاجاً واک آؤٹ بھی کیا جائے گا۔

میڈیا پر پابندیوں اور پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ قانون کے خلاف اسلام آباد میں ملک بھر کے صحافیوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے، یہ دھرنا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران بھی جاری رہے گا۔

صحافی مشترکہ اجلاس کے دوران اجلاس سے واک آؤٹ بھی کریں گے۔ صحافی برادری کی جانب سے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کے نام سے ذرائع ابلاغ کیلئے ریگولٹری باڈی کے قیام کو آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں