سندھ سے آنے والے بلوچستان کے پانی کا حصہ کم دیا جا رہا ہے، باپ

کوئٹہ: بلو چستان عوامی پارٹی کے بانی و سینیٹر سعید احمد ہاشمی، چیف آرگنائزر میر جان محمد خان جما لی، سینیٹر ثناء جما لی نے چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین سے اسلام آباد میں ملا قات کی۔ ملا قات کے دوران وفد نے چیئر مین واپڈ اکوآگاہ کیاکہ سند ھ سے آنے والے بلو چستان کے پانی حصہ کم دیا جا رہا ہے جو کہ ار سا معاہدے کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے نصیر آباد ڈویژن میں زراعت تباہی دہا نے پر ہے جبکہ اس وقت علا قے میں پینے کے پانی کی قلت کا بھی سا منا ہے انہوں نے کہاکہ بلو چستان اسمبلی نے اس حوالے سے قرار داد بھی منظور کی ہے جس پر عمل درآمد کے لئے اقدامات اٹھانا ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ بلو چستان کو اس کے حصے کاپا نی فوری طورپر دینے کو یقینی بنایاجائے سا تھ ہی صوبے میں توانائی کے بحران لوڈ شیڈنگ کے معاملات پر بھی توجہ دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں