امریکا نے اپنے شہریوں کو افغانستان سمیت آٹھ ممالک میں سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی

واشنگٹن :امریکہ نے کرونا وبا کے خدشات کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو نو ممالک میں سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن(سی ڈی سی)نے شہریوں کو افغانستان، البانیہ، سربیا، بلیز، لتھوینیا، گرینیڈا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سلووینیا اور موریشس میں سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔سی ڈی سی کے مطابق ان نو ممالک کو چوتھی کیٹیگری یعنی انتہائی خطرناک ملک کے درجے میں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب سی ڈی سی نے آسٹریلیا، رومانیہ اور ایتھوپیا کا درجہ بڑھا کر انہیں تیسرے اور برازیل کا درجہ چوتھے سے کم کر کے اسے تیسرے درجے میں رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں