ناراض اراکین کی تعداد کا علم ہے نہ بتانا مناسب،سرفراز بگٹی

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و سینیٹر میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے اندرون خانہ اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، پارٹی کے سینئر رہنماء و چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی از خود اس اقدام کا راستہ روکنے کے لئے کو ئٹہ آئے ہیں جسے ہماری پارٹی کو نقصان پہنچنا ہے، بلوچستان اسمبلی میں بی اے پی کے اراکین کی تعداد 25ہے جن میں سے بہت کم اراکین ناراض ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد میں لایا گیا اور جب ان کو چیلنج کرنے کا وقت آیا تو پتہ چلا کہ ہماری اپنے ہی پارٹی کے چند اراکین کی وزیراعلیٰ کے ساتھ ناراضگیاں اور ناچاقیاں ہیں جسے مدنظر رکھتے ہوئے سینٹ چیئرمین و پارٹی کے اہم ترین رہنماء پارٹی میں اختلافات کو ختم کرنے کے لئے کو ئٹہ آ ئے پارٹی میں ہر ایک کی رائے کو قدر اور احترام دیا جاتا ہے چیئر مین سینیٹ از خود اس اقدام کو جس نے ہماری پارٹی کو نقصان پہنچنا ہے کوروکنے کے لئے کوئٹہ پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ان کے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں