کوہلو میں غیر مقامی افراد کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا اعلان

کوہلو: کوہلو میں غیر مقامی افراد کا بڑی تعداد میں ضلع کے کوٹے پر وفاقی و صوبائی محکموں میں ملازمتوں پر تعیناتی اور تعلیمی اسکالرشپس و نشستوں پر انتخاب سے مقامی افراد کی حق تلفی کے خلاف کوہلو کے نوجوانوں نے لوکل ایکشن کمیٹی تشکیل دے کر غیر لوکلز کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا اعلان کیا، ایڈووکیٹ خلیل مری کی سربراہی میں ان کے چیمبر پر نوجوانوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں آباد مقامی قبائل کے سیاسی سماجی اور نوجوان رہنما¶ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علاقے میں آباد تمام اقوام کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کیلئے غیر مقامی افراد کے جعلی لوکل کینسل کرانا ناگزیر بن چکی ہے سینکڑوں کی تعداد میں غیر مقامی افراد کوہلو کے کوٹے پر سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اسکالرشپس سمیت دیگر اہم نشستوں پر براجمان ہیں جس سے مقامی پڑھے لکھے نوجوانوں اور طلباءکی حق تلفی ہورہی ہے بیوروکریسی کے ساتھ مل کر غیر مقامی افراد نے بڑی تعداد میں کوہلو کے جعلی لوکل بنا کر یہاں کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور مفادات و مراعات کو بے دردی سے لوٹا ہے جو کہ قابل مذمت عمل ہے اس حوالے سے کوہلو کے تمام سیاسی سماجی تنظیموں نے اٹھ کھڑا ہونا ہے اس حوالے سے نوجوانوں پر مشتمل ایک لوکل کمیٹی تشکیل دی جائیگی جس کا مقصد غیر جانبداری سے کوہلو کے عوام کی حق تلفی کا سد باب کرنا ہے اور ان افراد کو بے نقاب کرنا ہے جو غیر قانونی طریقے سے یہاں کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ضلعی سطح پر لوکل ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے بعد تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے کر ان عناصر کا راستہ روکنا ہے جو یہاں کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں