حکومت نے عوام کا خون نچوڑنے کو وطیرہ بنا لیا ہے,نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے حکومت کی طرف سے عوام پر مہنگائی بم گرانے کی تسلسل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ہر پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔حکومت نے عوام کا خون نچوڑنے کو وطیرہ بنا لیا ہے۔تسلسل کے ساتھ بجلی گیس کے اور پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے نے انسان کی معاشی اور اخلاقی حیثیت کو زوال میں دھکیل دے رکھا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں روزگار کے زرائع پہلے سے کم ہے دوسری طرف حکومت وقت کی عوام دشمن پالیسیوں نے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔جس کی وجہ بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔اور عوام نفسیات مسائل کا شکار ہے، اور جب بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے وہاں جرائم کے شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی غیر سیاسی پن اور غیر سنجیدگی نے پہلے سے سماج کو افرتفری اور بےرواری سے دوچار کردیا ہے۔سماج مثبت تعمیر و ترقی کے بجائے برائیوں میں گرتا جارہا ہے
۔یہ صورتحال ملک کی سماجی معاشی معاشرتی اور اخلاقی پوزیشن کے لیے نامناسب ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے سے مزید سنگین مسائل سے دوچار ہوں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے سے روزمرہ زندگی کی تمام اشیاء مہنگی ہوجائے گی اور عوام کی خرید وفروخت کی طاقت سے نکل جائیں گی۔نیشنل پارٹی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو مسترد کرتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں