موجودہ صوبائی حکومت کو ا ب کوئی نہیں بچا سکتا، اختر حسین لانگو

کوئٹہ : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ صو با ئی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا،اپوزیشن جماعتیں موجود ہ سیا سی حالات کا مقابلہ کرینگی، بی این پی اور دیگر سیا سی جماعتیں بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اختر حسین لانگو نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کو اب کوئی بھی قوت نہیں بچا سکتا،جن لوگوں نے 15دن کی مہلت مانگی ہے وہ بھی خطرے میں ہے اسلام آبا د سے آنے والے ٹیم صرف وزیراعلیٰ بلوچستان کو خوش کرنے کیلئے دعوے کر رہی ہے مگران دعوؤں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایوان میں جمع کرا دیا ہے اسمبلی اجلاس کو بلا کر تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گاکیونکہ موجودہ حکمران اب اس قابل نہیں رہی کہ ان پر اعتماد کیا جاسکے کیونکہ بلوچستان کے حالات دن بدن بگڑتی جارہی ہے امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے مگر اس کے باوجود موجودہ حکومت امن امان کی بہتری کا دعویٰ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے بھی مکمل طورپر تبا ہ ہوچکے ہیں موجودہ حکمرانوں پر اب اعتماد نہیں کیا جا سکتا بی این پی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں ہر محاذ پر حکومت کے خلاف میدان میں ہونگی ان سے جان خلاصی کے لئے ہر جمہوری راستہ اپنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں