ربیع الاول کا چاند نظر آگیا،عیدمیلادالنبیؐ19اکتوبر بروز منگل کو ہوگی

اسلام آباد:ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے۔ عیدمیلاد النبیؐ12 ربیع الاول سنہ 1443 ہجری19اکتوبر بروزمنگل کو منائی جائے گی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاورمیں ہوئے۔رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ارکان کے علاوہ، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں