پاک ایران امن اور استحکام سے افغانستان کا براہ راست تعلق ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک ایران امن اور استحکام سیافغانستان کا براہ راست تعلق ہے، پاک ایران سرحد امن اوردوستی کی سرحد ہے، مارکیٹوں سیخطے میں روزی روٹی میں آسانی ہوگی۔ بدھ کو وزیراعظم عمران سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل احمد باقرنے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی،معاشی،توانائی میں تعاون کوبڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں دونوں اطراف کی سیکیورٹی بڑھانے اور سرحد پرمارکیٹس کے قیام کے معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ پاک ایران سرحد امن اوردوستی کی سرحد ہے، مارکیٹوں سیخطے میں روزی روٹی میں آسانی ہوگی۔ایرانی آرمی چیف سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے تنازع پر ایران کے مثبت کردار کو سراہا۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ پاک ایران امن اور استحکام سیافغانستان کا براہ راست تعلق ہے، پاکستان پرامن افغانستان اور پائیدارمعیشت کا خواہشمند ہے، افغانستان میں عالمی برادری مثبت طورپراپنا کردارادا کرے۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ افغانستان میں معاشی تباہی کو روکنے کیلئیعالمی برادری کو اقدامات کرنے چاہیے۔ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی ہم آہنگی پر بھی زوردیا اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا، ملاقات میں وزیراعظم نے ایرانی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت کو دہرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں