پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کی قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کی قسط کیلئے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا اور پاکستان کی جانب سے ٹیکس اقدامات بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائیگا تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین وفد کے ہمراہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں شرکت کیلئے واشنگٹن میں موجود ہیں،سیکرٹری خزانہ,گورنر سٹیٹ بینک اور اعلیٰ حکام وزیر خزانہ کے ہمراہ ہیں آئی ایم ایف اینول میٹنگ 11 اکتوبر سے واشنگٹن میں شروع ہوئی تھی آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ایک ارب ڈالر کی قسط جاری ہونے کافیصلہ ہوگا گزشتہ ہفتہ تکنیکی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافے کی تجویز دی تھی زرائع کے مطابق پاکستان قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافے کی بجائے متبادل پلان پیش کریگامذاکرات کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کی جائیگی پالیسی سطح کے مذاکرات رواں ہفتے کے اختتام تک مکمل ہونے کا امکان ہیمزاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک راب ڈالر کی قسط نومبر میں ملنے کا امکان ہوگا واضح رہے کہ آئی ایم ایف یہ پاکستان کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 40 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کرنے کی ہدایت کی تھی آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو پاور سیکٹر کے گردشی کر کم کرنے ایف بی آر کو ٹیکس اہداف میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی مفت کی جانب سے پاکستان کو معاشی پالیسیاں مزید بہتر کرنے کا کہا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں